چهارشنبه 30/آوریل/2025

صدی کی ڈیل

کانگریس کے 73 ارکان کا صدر بائیڈن سےسنچری ڈیل منصوبہ ختم کرنے کامطالبہ

امریکی کانگریس کے دسیوں ارکان اور سینیر امریکی سیاست دانوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے ’سنچری ڈیل‘ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

‘صدی کی ڈیل کے بجائے پہلے اسرائیل۔عرب دوستی کو آگے بڑھا رہے ہیں’

اسرائیل میں تعینات انتہا پسندانہ رحجانات رکھنے والے امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے کہا ہے کہ صدر ڈونلد ٹرمپ کی انتظامیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے 'سنچری ڈیل' کا پروگرام پیش کیا تھا مگر اس پر عمل درآمد کے ٹائم فریم کے بجائے ہم نے عرب ممالک کی اسرائیل سے دوستی کے مشن کوآگے بڑھایا اور اس پرعمل درآمد کررہے ہیں۔

امریکی امن منصوبہ فلسطینیوں سے مذاکرات کی بنیاد بن سکتا ہے:نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے سنچری ڈیل پرعمل درآمد کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنچری ڈیل کا منصوبہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد بن سکتا ہے۔

ھنیہ:امریکہ اسرائیل سازشوں کامقابلہ کرنےکےلیےاسلامی کمیٹی قائم کی جائے

حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ عرب اور اسلامی دنیا کے علماء سے ایک اعلیٰ کوآرڈینیٹنگ کمیٹٰی کی تشکیل کی اپیل کی جو صہیونی سازشوں اور امریکہ کی صدی کی ڈیل کے خلاف فلسطینی مقاصد کی تائید کے لئے ایک اسٹریٹجک منصوبہ تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کروائے۔

مغربی کنارے پراسرائیلی خود مختاری امریکی قومی سلامتی تباہ کردےگی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری امریکی قومی سلامتی کو تباہ کردے گی۔

اسماعیل ھنیہ نےاسرائیل کے خلاف 4 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے اور فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق کے مقابلے کے لیے چار نکاتی فارمولہ پیش کیا ہے۔

صدی کی ڈیل منصوبے کو نافذ کریں گے: نو منتخب اسرائیلی وزیرخارجہ

اسرائیلی ریاست کی نئی حکومت کےوزیر خارجہ اور سابق آرمی چیف گابی اشکنزئی نے کہا ہےکہ ان کی حکومت امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ 'سنچری ڈیل' منصوبے کی تمام شرائط اور تجاویز کو عملا نافذ کرے گی۔

انڈونیشیا میں امریکی منصوبے سنچری ڈیل کے مضمرات پر کانفرنس

ایشیائی مسلمان ملک انڈونیشیا میں 7 اور 8 مارچ 2020ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کےلیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کے خطے کی سلامتی اور فلسطینی قوم کے حقوق پرمرتب ہونے والے اثرات پربحث کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ملائیشیا کی القدس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شریف ابو شمالہ اور دیگر عالمی رہ نمائوں نے شرکت کی۔

‘سنچری ڈیل’ کا طیارہ قلندیا ہوائی اڈے پر اتر گیا

امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع کے نام نہاد حل کے لیے پیش کردہ امن فارمولے فایدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں پر دن رات کام کر رہے ہیں۔

قابض ریاست اور سنچری ڈیل کے سقوط کے لیے پر عزم ہیں: الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رُکن خلیل الحیہ نےکہا ہے کہ ان کی جماعت تمام فلسطینی مزاحمتی قوتیں امریکا کے نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل کو ناکام بنانے اور قابض صہیونی ریاست کے قبضے کے خلاف جدو جہد کے لیے پرعزم ہیں۔