پنج شنبه 01/می/2025

صحت

وزن کم کرنے کے لیے ان کھانوں کو ترک کردیں

پیٹ کی چربی چڑھنا خواتین اور مردوں دونوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ ڈاکٹروں کا اتفاق ہے کہ جسم کے اس حصے میں چربی سب سے زیادہ ضدی ہوتی ہے اور سختی کے ساتھ جم جاتی ہے۔ مگر اس سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟

خالی پیٹ زیتون کا تیل کھانے کے حیرت انگیز فواید

بہت سے لوگ خالی پیٹ صبح سویرے تھوڑا سا زیتون کا تیل کھاتے ہیں ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خالی پیٹ پر زیتون کا تیل کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟۔ اس رپورٹ میں اسی سوال کا جواب دیا گیا۔

درج ذیل علامات تھائی رائیڈ کی ہو سکتی ہیں!

جرمنی کے وفاقی مرکز برائے صحت نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بعض اوقات نفسیاتی اور جسمانی عوارض سے تھائی رائیڈ کی علامت ظاہر ہوسکتی ہیں۔

خونی کھانسی خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے

جرمنی کے فیڈرل سینٹر برائے صحت نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ خونی کھانسی خطرے کی گھنٹی بجا سکتی ہے۔ یہ کینسر جیسی موذی اور خطرناک بیماریوں کی علامت ہوسکتی ہے۔

خون کے ٹیسٹ سے 20 سال قبل الزائمر کی تشخیص ممکن!

امریکا میں ہونے والی ایک سائنس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدان قبل از وقت الزائمر نامی دماغی مرض کے لاحق ہونے کی علامات جاننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کے نمونوں کے تجزیے سے 20 سال قبل الزائمر کے لاحق ہونے کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

گرد و غبار سے اپنی صحت کو کیسے بچائیں؟

موسم گرما میں میدانی علاقوں اور عرب ممالک کے ریتلے صحرائوں میں‌بڑے پیمانے پر گردو غبار اٹھتا ہے جو لوگوں کی صحت کے لیے غیرمعمولی طورپر نقصان دہ ہوسکتا ہے۔قطر کی حمد میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے گردو وغبار کے انسانی صحت پر پڑنےوالے منفی اثرات اور اس کےبچائو کےطریقوں کے حوالے سےمفید مشورے دیئے ہیں۔طبی فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ گردو غبار ناک میں الرجی، انفیکشن، نظام تنفس اور دیگر جسمانی عوارض کا موجب بن سکتا ہے۔گردو غبار سے بچنے کے لیے درج ذیل مشورے قارئین کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔گردو غبار والی ہوا میں باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔ جب ہوا میں بہت زیادہ گردو وغبار ہوگا تو وہ صحت پر منفی اثرات ڈالے گا۔گردو غبار کی صورت میں منہ اور ناک کو ماسک یا گیلےکپڑے کے ساتھ ڈھانپ کر رکھی تاکہ کم سے کم چھینکیں آئیں۔جب ہوا بہت زیادہ غبار آلود ہو تو گاڑی چلاتے ہوئے اس کے شیشے بند رکھیں اور ایئرکنڈیشنز کا استعمال کریں۔آنکھوں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے گردو غبار سے بچائیں۔اگر گردو غبار کی وجہ سے آپ آنکھوں میں آنسوئوں کا بہنا، نزلہ زکام، کھانسی یا آواز میں خرابی محسوس کریں تو فورا ڈاکٹر سےرجوع کریں۔

بلند فشار خون گردوں کے لیے انتہائی خطرناک

جرمنی میں گردوں کے امراض کے تدارک کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ بلند فشار خون بھی گردوں کی تباہی کا موجب بن سکتا ہے۔

وزن کم کرنے کا ایک منفرد اور نیا طریقہ

وزن کم کرنے کے لیے ماہرین کئی روایتی طریقے تجویز کرتے ہیں مگر حال ہی میں ایک ماہر خوراک ایک نیا اور منفرد طریقہ تجویز کیا ہے۔ اس طریقے کے مطابق کسی قسم کی کھانے کی اشیاء پر پابندی نہیں مگر کھانے کے اوقات اور طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے۔

سوتے میں وزن کم کرنے والا جادوئی مشروب کون سا ہے؟

موٹاپے کا شکار لوگوں‌ کی ایک بڑی خواہش اپنی توند کم کرنا اور وزن گھٹانا ہوتا۔ ایسے لوگوں کے لیے موٹاپا ڈرائونے خواب سے کم نہیں۔ اس لیے بعض لوگ وزن کم کرنے کے لیے عجیب وغریب طریقے اپناتے ہیں۔

کیا نیند کی کمی بیشی انسانی حسن پر بھی اثر انداز ہوتی ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی بیشی بھی انسانی صحت پر بالخصوص انسانی حسن پراثر اندازہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کی کمی سے انسانی سراپا اور اس کی جاذبیت اور کشش پر منفی اثر مرتب ہوتا ہے جب کہ پوری نیند کرنے والےافراد کے چہروں پر پژمردگی کے اثرات اور کم ہوتے ہیں۔