
ماہ صیام میں ’دمہ‘ کے مریضوں کے لیے احتیاطی تدابیر
ہفتہ-27-مئی-2017
دمہ ایک پرانی بیماری ہے جو انسانی نظام تنفس میں خلل پیدا ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے عوارض لاحق ہوتے ہیں۔ اس بیماری کے مریض سانس کی تکلیف کے ساتھ ساتھ سینے میں گھٹن بھی محسوس کرتے ہیں۔ اس بیماری کے نتیجے میں صاف ہوا کا پھیپھڑوں تک پہنچنا متاثر رہتا ہے۔