شنبه 16/نوامبر/2024

صحت کے فوائد

روزہ دار ماہ صیام میں بھی ورزش ترک نہ کریں:ماہرین

ماہرین صحت نے روز دار مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماہ صیام میں بھی ورزش کو اپنے روز مرہ کے معمولات میں شامل رکھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ صیام میں بیداری اور نیند کے اوقات اور غذائی نظام میں تبدیلی کے نتیجے میں وزن بڑھ سکتا ہے۔

ملیٹھی ماہ صیام کا مفید مشروب!

بہت سے لوگ ملیٹھی کو رمضان میں ذائقے دار مشروب کے طور پر استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ تاہم لوگوں کی اکثریت اس کے حیران کن فوائد سے ناواقف ہے۔

شادی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کا بہترین راستہ

برطانیہ میں کیےگئے ایک تحقیقی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ شادی مردو زن دونوں کی صحت کے لیے غیرمعمولی حد تک مفید ہے۔ شادی سے امراض قلب اور خون میں کولسٹرول کی مقدار کو معمول پررکھنے میں مدد ملتی ہے۔

پودینے کے حیرت انگیز فواید

پودینہ جڑی بوٹیوں میں انسانی صحت کا ایک لاجواب ٹانک سمجھا جاتا ہے۔ نظام انہضام کو بہتر بنانے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ پودینے کے بے شمار دیگر طبی فواید ہیں جن سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

خبردار: شیمپو کینسر کا باعث بن سکتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ شیمپو میں موجود کیمیائی مواد انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ حتیٰ کہ شیمپو کینسر کا موجب بن سکتا ہے۔

جسم کو یومیہ نمک کی کتنی مقدار کی ضرورت ہے؟

جرمنی میں بلند فشار خون اور حفظان صحت کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ سے وابستہ ماہرین نے جسم کو درکار نمک کی ضروری مقدار کا تجزیہ کیا ہے۔

چھ پھل ماہ صیام میں فالتو چربی کم کرنے میں معاون

ماہ صیام کے آتے ہی بہت سے لوگ اپنے موٹاپے کو کنٹرول کرنے کا پلان بناتے ہیں مگر وہ افطاری اور سحری میں چکنائی والی اشیاء کا بہ کثرت استعمال کرکے اپنا وزن کم کرنے کے بجائے بڑھانے کا موجب بن جاتے ہیں۔

ماہ صیام میں ’درد شقیقہ‘ سے کیسے نجات پائیں؟

رمضان المبارک کے دوران بہت سے روزہ دار آدھے سر کے درد یعنی درد شقیقہ کی اکثر شکایت کرتے دکھائ دیتے ہیں۔ ماہ صیام میں درد شقیقہ کے کئی اسباب ہوتے ہیں۔ ان میں سخت گرمی، لمبے سفر کی ڈرائیونگ، ملازمت یا کام کام کاج کے لیے گھر سے دور آنا جانا، خریداری کے لیے زیادہ دیر بازاروں میں گھومنا، کم نیند وغیرہ جیسے اسباب ہوسکتے ہیں۔

سحری میں دودھ کا ایک گلاس دن بھر کے لیے کافی

ترکی کے ایک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ سحری میں دودھ کا ایک گلاس پی لینا دن بھر کی بھوک کے لیے کافی ہے۔ دودھ کا ایک گلاس کم سے کم پانچ گھنٹے تک بھوک کا بالکل بھی احساس نہیں ہونے دے گا۔

خبردار! سرخ گوشت 8 جان لیوا امراض کا موجب بن سکتا ہے

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی گھروں میں دسترخوان ذائقے دار بہترین کھانوں بالخصوص گوشت پر مشتمل خوراکوں سے بھر جائیں گے۔ تاہم ہمیں ان اشتہا انگیز پکوانوں کے قریب جانے سے قبل اچھی طرح سوچ لینا چاہیے کیوں کہ ان میں سے بعض کھانوں کے سبب ہمیں مہلک امراض کا سامنا ہو سکتا ہے !