جمعه 15/نوامبر/2024

صحافی

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی صحافی کو 7 ماہ قید کی سزا

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے حراست میں لیے گئے فلسطینی صحافی اور ’’فلسطین الیوم‘‘ ٹیلی ویژن چینل کے نامہ نگار مجاھد السعدی کو 7 ماہ قید اور5000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 1300 ڈالرسے زیادہ بنتی ہے۔

اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کو حفاظتی جیکٹ لے جانے پر پابندی لگا دی

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لیے حفاظتی جیکٹ غزہ لے جانے پرپابندی عاید کردی ہے جس پر مقامی صحافتی، عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطینی صحافیہ کو مکمل تفتیش تک اسرائیلی حراست میں رکھنے کا حکم

اسرائیل کی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے حراست میں لی گئی فلسطینی صحافیہ سماح دویک کے خلاف جاری تفتیش اور مقدمہ کی کارروائی مکمل ہونے تک اسے حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی صحافی کو ڈیڑھ سال قید بامشقت کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی صحافی محمد نمر عصیدہ کو 18 ماہ قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اسیر صحافی کا تعلق مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مغربی قصبے تل سے بتایا جاتا ہے۔