شنبه 16/نوامبر/2024

صحافی محمد القیق

صحافی القیق کی بھوک ہڑتال کے 20 روز، خون کی قے شروع، حالت تشویشناک

اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی کی حالت تشویشناک ہے۔ القیق مسلسل 20 روز بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے اور اس کا اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا اور بیٹھنا بھی ممکن نہیں رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسیر نے خون کی قے شروع کردی ہے۔

فلسطینی صحافی کو دوبارہ زنداں میں ڈالنے کی اسرائیلی منصوبہ بندی

اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ نے فلسطینی صحافی اور چند ماہ قبل طویل بھوک ہڑتال کے بعد رہائی پانے والے شہری محمد اسامہ القیق کو دوبارہ انتظامی حراست میں ڈالنے کی تیاری شروع کی ہے۔

اسرائیل نے صحافی القیق کوترکی میں کانفرنس میں شرکت کے لیے جانے روک دیا

اسرائیلی حکام نے فلسطینی صحافی اور سعودی عرب کے المجد ٹی وی کے نامہ نگار محمد اسامہ القیق کو ترکی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔

بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کی مرکزاطلاعات فلسطین سے گفت گو

اسرائیل کی جیل میں 90 دن سے زاید عرصے تک مسلسل بھوکے پیاسے رہنے والے فلسطینی بطل جلیل اور جرات مند صحافی محمد اسامہ القیق نے اپنی رہائی کے بعد مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایام اسیری کے بارے میں چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔ القیق کا کہنا ہے کہ میری بھوک ہڑتال نےیہ ثابت کردیا ہے کہ صہیونی ریاست کے تمام تر مکروہ ہتھکنڈے اور طاقت کے استعمال کے حربے فلسطینیوں کے عزم کے سامنے بے بس ہیں۔

’تمہارے بیوی بچے تمہیں زندہ نہیں دیکھیں گے‘