پنج شنبه 01/می/2025

صحافیوں کی گرفتاری

صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف صحافتی برادری سراپا احتجاج

فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پانچ سینیر صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف غرب اردن میں رام اللہ اتھارٹی اور عباس ملیشیا کے خلاف صحافتی برادری کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے زیرحراست صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عباس ملیشیا کی تحویل میں پانچ فلسطینی صحافیوں کی بھوک ہڑتال جاری

فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے پانچ سینیر صحافیوں نے اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطینی انٹیلی جنس کے ہاں گرفتارصحافیوں کے حوالے سے تشویش

فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے حال ہی میں غرب اردن سے گرفتار کیے گئے پانچ صحافیوں کے انجام کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ زیرحراست صحافیوں کے ٹھکانوں کے بارے میں عباس ملیشیا کی طرف سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی ان کی صحت کے بارے میں تفصیلات مہیا کی جا رہی ہیں۔ خدشہ ہے کہ انہیں کسی خفیہ حراستی مرکز میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،صحافی سمیت متعدد فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے ایک سینیر صحافی سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

27 فلسطینی صحافی اسرائیلی زندانوں میں قید!

اسرائیلی ریاست کے عقوبت خانوں میں جہاں دیگرتمام طبقات کے فلسطینی شہری پابند سلاسل ہیں وہیں 27 فلسطینی بھی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دیتے اور صہیونی ریاست کے جنگی جرائم بے نقاب کرنے کی پاداش میں دشمن کی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

سال 2017ء کی پہلی ششماہی۔۔۔ 1360 فلسطینی پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ کےدوران صہیونی فورسز کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران 1360 فلسطینی شہریوں کو بے رحمی کے ساتھ گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا۔

اسرائیلی جیل میں قید سینیر صحافی ایک سال بعد رہا

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل 55 سالہ سینیر صحافی اور فلسطین جرنلسٹ یونین کے رکن عمر نزال کو ایک سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔

بھوک ہڑتالی صحافی القیق کے ساتھ یکجہتی کے لیے صحافتی برادری کے مظاہرے

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی صحافتی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مقامی پریس کلبوں کی جانب سے القیق کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے۔

فرقہ وارانہ نعروں کے الزام میں فلسطینی صحافی 15 روز کے لیے زیرحراست

فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت عدالت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی کو مزید پندرہ روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ صحافی سامی الساعی پر فرقہ وارانہ نعرے لگانے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف تشدد پر اکسانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید سینیر فلسطینی صحافی اور اخبار کے ایڈیٹر کی رہائی

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت سے تعلق رکھنے والے سینیر فلسطینی صحافی اور اخبار ’فلسطین‘ کے ایڈیٹر ولید علی کو انتظامی حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔