جمعه 15/نوامبر/2024

صحافیوں کی گرفتاری

اسرائیلی زندانوں میں 61 فلسطینی صحافی پابند سلاسل

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے کہا ہے کہ "قابض اسرائیلی فوج کی جیلوں میں زیر حراست فلسطینی صحافیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے جن میں مرد اور خواتین دونوں طرح کے صحافی شامل ہیں۔ ان میں سے 52 کو گذشتہ سات اکتوبر کو غزہ پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

سات اکتوبرکے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ سے 100 صحافی گرفتار کرلیے

فلسطین کی پریس یونین نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد قابض صہیونی فوج نے غزہ سے ایک سوسے زائد فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لے کرانہیں پابند سلاسل کردیا۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی گرفتاری کی شدید مذمت

فلسطین میں انسانی حقوق کے فری کمیشن نے فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سکیورٹی سروسز کے ہاتھوں صحافی عقیل عواودہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

زیرحراست فلسطینی صحافی کے مقدمہ کی سماعت چار ستمبر تک ملتوی

اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی صحافی علی دار علی کے مقدمہ کی سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

اسرائیلی عدالت کا فلسطینی صحافی کی مشروط رہائی کا حکم

اسرائیل کی فوج کی ملٹری اپیل کورٹ نے فوجی پراسیکیوٹر کی طرف سے فلسطینی شہری کو حراست میں رکھنے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

الخلیل: اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں فلسطینی صحافی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر الخلیل میں جمعرات کو اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 22 سالہ نوجوان فلسطینی صحافی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 28 ہوگئی

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور کارکنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صحافیہ بشریٰ الطویل اور فوٹو جرنلسٹ امین صیام کی گرفتاری کے بعد جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد28 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی صحافی کو انتظامی حراست کی سزا

اسرائیلی عدالت نے یک فلسطین صحافی کو اسرائیل مخالف سرگرمیوں کی کوریج کے الزام میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت غیر معینہ مدت کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی کارروائی میں سینیر صحافی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بدرس کے مقام پر تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک سینیر صحافی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف صحافتی برادری سراپا احتجاج

فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پانچ سینیر صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف غرب اردن میں رام اللہ اتھارٹی اور عباس ملیشیا کے خلاف صحافتی برادری کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے زیرحراست صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔