جمعه 15/نوامبر/2024

صحافیوں کو ہدف بنانا

خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں صحافی ابراہیم محارب شہید

غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے شمال میں واقع حمد ٹاؤن میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سےکی گئی وحشیانہ بمباری فلسطینی صحافی ابراہیم محارب سمیت متعدد شہری شہید ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں صحافی سلیم الشرفا شہید

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک سینیر صحافی سلیم الشرفا شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 132 ہوگئی

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد دیگرصحافیوں کی شہادت کے ساتھ شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 132 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کے صدر کی حمزہ الدحدوح اور دیگر صحافیوں کی شہادت کی شدید مذمت

​کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے میں صحافیوں حمزہ الدحدوح (وائل الدحدود کے بیٹے) اور مصطفیٰ ثرایا کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔​

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دو مزید صحافی شہید ہو گئے

اتوار کے روز غزہ کی پٹی پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حمزہ وائل الدحدوح اور مصطفیٰ ثریا نام کے دو مزید صحافی شہید ہو گئے ہیں۔​

’اسرائیل اپنے جرائم چھپانے کے لیے صحافیوں کو نشانہ بنانے لگا‘

فلسطینی وزارت اطلاعات ونشریات نے صہیونی فوج کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

’گیارہ سال میں 900 صحافیوں نے ڈیوٹی کے دوران جانی قربان کیں‘

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 11 برسوں کے دوران دنیا بھرمیں 900 صحافیوں نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں‌کے صحافتی حقوق کی 54 پامالیاں

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین ک مقبوضہ مغربی کنارے میں صحافتی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ماہ نومبر میں صہیونی فورسز نے فلسطینی حقوق کی 54 بار پامالیوں کا ارتکاب کیا۔