جمعه 15/نوامبر/2024

صحافتی پامالیاں

غزہ میں ’فلسطین الیوم‘ چینل کے دفترپر اسرائیلی بمباری، متعدد شہید

کل جمعہ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر میں اسلامی جہاد تحریک سے وابستہ "فلسطین ٹوڈے" چینل کے دفتر کو میزائل سے نشانہ بنایا اور اس کی ’ڈی ایس این جی‘ اور چینل کی عمارت کے ایک حصے کو تباہ کردیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری اور صحافی شہید اور زخمی ہوگئے۔

انسانی حقوق کی پامالیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لیےالناصرہ اقدام

ناصرہ میں "میڈیا" سینٹرنے صحافیہ ابو عاقلہ کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر "آن دی ٹریل آف شیرین ابو عقیلہ" کے سلوگن کے تحت اسرائیلی جرائم کودستاویزی شکل دینے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

مارچ میں فلسطین میں صحافتی حقوق کی 85 خلاف ورزیاں

فلسطین کی جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی نے گذشتہ مارچ میں میڈیا کی آزادیوں اور فلسطینی صحافیوں کے خلاف ورزیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ماہ قابض اسرائیلی حکام اور فلسطینی اتھارٹی کے اداروں کی طرف سے فلسطین صحافیوں کے خلاف 85 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ان میں 53 خلاف ورزیاں اسرائیلی قابض حکام کے ہاتھوں کی گئیں جب کہ 25 خلاف ورزیاں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت اداروں اور عباس ملیشیا نے کیں۔

2022 فلسطینی صحافیوں پر بھاری گذرا،دوصحافی شہید ہزاروں خلاف ورزیاں

فلسطین جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی نے فلسطین میں میڈیا کی آزادیوں پر1003 سے زیادہ خلاف ورزیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ گذشتہ برس اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو خواتین صحافی شہید جب کہ درجنوں کو زخمی اور گرفتار کیا گیا۔

سال2022 کی پہلی ششماہی، فلسطین میں صحافتی حقوق کی 479 خلاف ورزیاں

کل جمعہ انیس اگست کو فلسطینی صحافیوں کی سنڈیکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست نے اس سال کے پہلے چھ ماہ میں فلسطینی صحافیوں کے خلاف 479 خلاف ورزیاں اور جرائم کیے ہیں۔

جنوری سے اب تک فلسطین میں صحافتی آزادیوں کی 247 خلاف ورزیاںٓ

فلسطین میں ذرائع ابلاغ کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والے ایک نجی ادارے نے گذشتہ چھ ماہ میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں ہونے والی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

مئی کے دوران فلسطین میں صحافتی آزادیوں پر 162 اسرائیلی حملے

فلسطین میں ذرائع ابلاغ کی آزادیوں کی نگرانی کرنے والی ایک کمیٹی کے ذریعہ شائع کردہ اعداد و شمار مئی کے مہینے کے دوران فلسطینی شہروں میں قابض ریاست کی کارروائیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی صحافیوں کے خلاف اسرائیل کی انسانی حقوق کی 57 خلاف ورزیاں

فلسطینی کمیٹی ٹو سپورٹ جرنلسٹس نے اپریل کے دوران میڈیا کی آزادیوں کی 57 اسرائیلی خلاف ورزیوں کا اندراج کیا گیا۔

جنوری میں فلسطینی صحافیوں کے خلاف اسرائیل کی 46 خلاف ورزیاں

بدھ کو جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں صحافیوں کی معاونت کمیٹی نے گذشتہ جنوری میں فلسطینی علاقوں میں میڈیا کی آزادیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے 46 خلاف ورزیوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

اکتوبر میں اسرائیلی ریاست کی آزادی صحافت کی54 خلاف ورزیاں

فلسطین میں جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2021ء کے دوران قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے آزادی صحافت کی 60 خلاف ورزیوں کا اندارج کیا گیا۔ ان میں 54 صہیونی ریاست کے حکام کی جانب سے کی گئیں۔