جمعه 15/نوامبر/2024

صحافتی برادری

رام اللہ :سینیر فلسطینی صحافی کا انتقال، صحافتی برادری کا اظہار افسوس

فلسطین کی مرکزی پریس یونین کے سابق صدر نعیم الطوباسی طویل علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ الطوباسی کے انتقال پر فلسطین کے عوامی اور ابلاغی حلقوں کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی

صحافیوں کے خلاف روا رکھنے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی صحافیوں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز پرامن ریلی نکالی۔ ریلی دنیا بھر میں آزادی صحافت کے دن کی مناسبت سے نکالی گئی۔

سال 2016ء اہل صحافت کے لیےخون آشام،57 صحافی جاں بحق

سال 2016ء میں دنیا بھرمیں خانہ جنگیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کے ساتھ اہل صحافت بھی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دیتے رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران شام میں 19 صحافیوں سمیت 57 صحافی جاں بحق ہو گئے تھے۔

ستمبر میں صہیونی فوج کی صحافتی حقوق کی پامالیوں کے 40 واقعات

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہ صرف فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ جاری و ساری ہے بلکہ فلسطین میں ابلاغی اور صحافتی حقوق کی سنگین پامالیاں بھی بدستور جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر 2016ءمیں مجموعی طورپر اسرائیلی حکام نے صحافتی حقوق کی 40بار سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

صحافیوں کو زبان بند رکھنے کیلیے فلسطینی اتھارٹی کا دباؤ

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مقامی صحافیوں پر بھی سخت دباؤ ہے اور کسی بھی صحافی، اخبار، ٹی وی یا ریڈیو کو حکومت مخالف یا غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

صحافیوں پر تشدد، فلسطینی صحافتی برادری اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج

فلسطین میں صحافتی برادری کے خلاف اسرائیل کے امتیازی سلوک کے خلاف ملک بھر کے صحافتی، سماجی اور عوامی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہروں میں صحافتی برادری کی طرف سے احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کےہاتھوں مئی میں صحافتی حقوق کی 17 پامالیاں

فلسطینی صحافتی حقوق پرنظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مئی میں اسرائیلی فورسز نے صحافتی حقوق کی 17 بارپامالیوں کا ارتکاب کیا۔