
صہیونی حکام کی ایک بار پھر القدس میں صحابہ کرام کی قبروں کی بے حرمتی
بدھ-2-نومبر-2016
قابض اسرائیلی حکومت کے نام نہاد محکمہ آثار قدیمہ کے اہلکاروں اور یہودی آبادکاروں نے ایک بار پھر بیت المقدس میں مسلمانوں کےتاریخی قبرستان ’’الرحمۃ الاسلامیہ‘‘ پر دھاوا بول کر صحابہ کرام اور بزرگان کی قبروں کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔ صحابہ وتابعین کی آخری آرام گاہوں کی بے حرمتی پر فلسطینی عوام میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔