پنج شنبه 01/می/2025

صالح العاروری

دفاع القدس کے لیے’او آئی سی’ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے: العاوری

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نےبیت المقدس کےدفاع اور فلسطینیوں‌ کے گھروں کی مسماری کا وحشیانہ صہیونی عمل روکنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم'او آئی سی' کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس مسلم امہ کے دفاع کا ہراول دستہ ہے:العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ حماس دفاع مسلم امہ کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑی اور ہراودل دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی توسیع پسند دشمن کامقابلہ کرنے کےلیے پوری مسلم امہ کو ایک ایک موقف اور پالیسی اپنانا ہوگی، اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرکے دشمن کے مذموم عزائم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مشکلات کے باوجود فلسطینی مزاحمت’صدی کی ڈیل’ کو ناکام بنائے گی

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے پولٹ بیور کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہےکہ حماس پر مالی، سیاسی اور فوجی پابندیوں کے باوجود فلسطینی مزاحمت'صدی کی ڈیل' نامی امریکی سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ فلسطینی اور حماس امریکا کے سازشی منصوبے کو کامیاب نہیں‌ ہونےدیں گے۔

حماس کے نائب صدر کی قیادت میں جماعت کے وفد کا دورہ ایران

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد ایران کے دورے پر تہران پہنچ گیا ہے۔

صدی کی ڈیل کی عالمی صہیونی سازش کے خلاف پوری قوم متحد ہے:العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ صدی کی ڈیل کے امریکی منصوبے کا مقصد قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا ہے مگر فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے کافی ہے۔

حماس’صدی کی ڈیل’ کے آگے فولادی دیوار بن کر کھڑی ہے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے لیے موجودہ حالات میں سب سے خطرناک مسئلہ امریکا کا نام نہاد امن منصوبہ 'صدی کی ڈیل' ہے۔

جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کو غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنا ہوگی: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی شرط پر کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوئی سیاسی قیمت وصول نہیں کرے گی۔

حماس کے نائب صدر العاروری کی قیادت میں وفد کی حسن نصر اللہ سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز لبنانی مزاحمتی تنظیم 'حزب اللہ' کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

حماس رہ نما کے خلاف امریکی اشتعال انگیزی کی فلسطین بھرمیں شدید مذمت

امریکا کی طرف سے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کے خلاف ایک بار پھر اشتعال انگیزی اور حماس کی قیادت کے قتل پر اکسانے کے موقف کی فلسطینی قیادت کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

امریکا کی حماس کے نائب صدر اور خاتون رہ نما کے خلاف اشتعال انگیزی

امریکا نے ایک بار پھر اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے نائب صدر صالح العاروری اور سرکردہ فلسطینی خاتون رہ نماء احلام تمیمی کے خلاف اشتعال انگیز موقف اختیار کیا ہے۔