جمعه 15/نوامبر/2024

صالح العاروری

شہادت ہماری منزل، اسرائیل جارحیت سے اپنی قبر خود کھود رہا ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے جمعرات کو شہید رہ نما صالح العاروری اور ان کے ساتھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری گفتگو ان سات چاندوں، ان عظیم شہداء اور قائدین کے بارے میں ہے جن کو ہم نے اپنے ساتھ ملایا۔ ہم ان کے ساتھ جیے، ہم نے ان کے ساتھ جہاد اور مزاحمت کی شراکت داری حاصل کی، جس میں فتح، آزادی اور حق واپسی کے لیے درد، امید، آرزو اورتمنا شامل تھی۔​

العاروری بیروت میں سپرد خاک، جنازے میں عوام کا جم غفیرامڈ آیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری کی بیروت میں نمازہ جنازہ کے موقع پر ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

میرا بیٹا وطن پر قربان ہوا، میں اسے شہادت پر مبارک باد دیتی ہوں:والدہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کی شہادت "وطن کا فدیہ" ہے۔ جب کہ ان کی بہن نے کہا کہ وہ ہر سجدے میں شہادت کی دعا مانگتے اور اس کی تمنا کرتے تھے۔

صالح العاروری کی شہادت پر رام اللہ سمیت مغربی کنارے میں مکمل ہڑتال

منگل کے روز اسرائیلی فوج کے بیروت میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی بمباری میں جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ صالح العارروی ان کے چھ ساتھیوں کی شہادت پر عوامی حلقوں کی طرف سے شدید غم وغصےکی فضا پائی جا رہی ہے۔

عرب تنظیموں، سیاسی جماعتوں،شخصیات کی صالح العاروری کے قتل کی مذمت

​منگل کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل کے ایک ڈورن حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماسس] کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر صالح العاروری اور ان کے چھ ساتھیوں کے قتل کی شدید مذمت جاری ہے۔​

’ہرسجدے میں شہادت کی موت کی آرزو، صالح العاوری کی تمنا پوری ہوگئی‘‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نایب صدر الشیخ صالح العاروری کی گذشتہ روزاسرائیل کے ایک بزدلانہ حملے میں شہادت نے ہر ایک کو دکھی کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہرطرف ان کے چرچے ہو رہے ہیں اور ان کی خدمات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

العاروری کا بزدلانہ قتل اسرائیل کی منظم ریاستی دہشت ہے: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ منگل کے روز اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے رہ نما صالح العاروری کی شہادت کو لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور کھلم کھلا دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

بزدلانہ اسرائیلی حملے میں صالح العاروری سمیت چھ مجاھدین شہید

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے تصدیق کی ہے کہ تنظیم کے پولٹ بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری القسام بریگیڈ کے پانچ کمانڈروں کے ہمراہ بیروت کے جنوبی مضافات میں منگل کی شام اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں جام شہادت نوش کر گئے۔

رام اللہ: اسرائیلی فوج نے حماس کے نائب صدر کا مکان دھماکے سے اڑا دیا

آج منگل کی صبح صہیونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع شہر رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں عارورہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

دہشت گرد اسرائیل شکست چھپانےکے لیے قتل عام کا مرتکب ہے:العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے دنیا کے ممالک سے صیہونی جارحیت کو روکنے، غاصبا دشمن کے جرائم کو ختم کرنے اور انسانی امداد کے قافلوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔