
نابلس: قدری اشیاء سے صابن سازی کی گھریلو صنعت
پیر-27-فروری-2017
فلسطینی قوم کو ہنر مندوں کی قوم بھی کہا جاتا ہے۔ ایک طرف فلسطینی قوم طویل مدت سے ایک غاصب اور قابض دشمن کی روز مرہ دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں مگر صہیونی ریاست کے مظالم فلسطینیوں کو علوم وفنون سے روکنے میں رکاوٹ نہیں بن سکے۔ اگرچہ شہریوں کو معاشی پریشانیوں اور بے روز گاری کے مسائل کا سامنا ہے مگر جس کے پاس جتنا علم اور فن ہے اسے استفادہ ضرور کیا جاتا ہے۔ فلسطین میں کوئی بڑی صنعتیں تو کم ہیں مگر شہریوں نے گھروں میں چھوٹی گھریلو صنعتیں لگانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔