
الشیخ مشعل الاحمد کویت کے ولی عہد مقرر
جمعرات-8-اکتوبر-2020
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصُباح نے بدھ کے روز ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے۔ فرمان میں نیشنل گارڈز کے نائب سربراہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا ولی عہد مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔