
عرب ممالک قبلہ اول کے دفاع میںکوتاہی کے ذمہ دار ہیں: امام مسجد اقصیٰ
ہفتہ-9-فروری-2019
مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ محمد حسین نے قبلہ اول کے دفاع اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حوالے سے عرب ممالک کے منفی کردار پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع اور فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی میں نامی اور کوتاہی کے تمام ترذمہ دارعرب ممالک کی حکومتیں ہیں۔