چهارشنبه 30/آوریل/2025

شیخ عکرمہ صبری

دشمن سے قومی املاک کی سودے بازے کرنے والے ‘خائن’ ہیں: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینی قومی املاک کو دشمنوں کو فروخت کرنا ناقابل معافی جرم ہے اور ایسا کرنے والے ملک وقوم کے خائن اور ملت اسلامیہ سے خارج ہیں۔

قبلہ اول صرف مسلمانوں کا، یہودیوں کا اس پر کوئی حق نہیں:عکرمہ صبری

مسجد اقصٰی کےامام اور خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قبلہ اول صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور صہیونی قوتیں فلسطینیوں کو بلیک میل کر کے قبلہ اول سلب کرنا چاہتی ہیں۔

فلسطینیوں کی نسل کشی اسرائیل کی سوچی سمجھی سازش ہے: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی آبادی کے قتل کے واقعات میں اسرائیل کی ریاستی مشینری ملوث ہے۔

غزہ کے عوام پر پابندیاں تاریخ کا بدترین ظلم ہے: الشیخ عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ غزہ کے محصور عوام کا مفاد جنگ بندی کو عمل شکل دینے، خون خرابہ روکنے، محاصرہ اٹھانے اور عوام پر عاید کردہ پابندیاں مکمل طور غیر مشروط طور پر ختم کرنے میں ہے۔

’غزہ میں قتل عام کو اسرائیلی جرائم کےثبوت کے طورپر پیش کیا جائے‘

قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں پرامن ’واپسی مارچ‘ پر اسرائیلی فوج کے حملے اور نہتے مظاہرین کے قتل عام کو اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوت کے طورپر پیش کریں۔

جُمعہ کو لاکھوں فلسطینی قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کریں: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ یہودیوں کی اشتعال انگیزی روکنے اور ایسٹر تہوار کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی روک تھام کے لیے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کریں۔

پابندیوں کے باوجود 50 ہزار فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز جمعہ

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود 50 ہزار سے زاید فلسطینی شہریوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

قبلہ اول کا دفاع جان سے بھی عزیز ہے: الشیخ عکرمہ صبری

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ[قبلہ اول] کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیل کی انتہا پسند حکومت مسجد اقصیٰ میں موجودہ کشیدگی کی ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کا ایک ایک ذرہ ہماری جانوں سے زیادہ قیمتی ہے اور فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کسی صورت میں قبلہ اول سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

فلسطینی ماہ صیام کے اختتام سے قبل فطرانہ اور زکواۃ ادا کردیں

مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فطرانہ اور زکواۃ ماہ صیام کے اختتام سے قبل ادا کر دیں تاکہ ضرورت مندوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جا سکے۔

مسجد اقصیٰ کو درپیش صیہونی خطرات بڑھ رہے ہیں: امام قبلہ اول

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود قبلہ اول میں پہنچنے کےعزم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کا دائرہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔