چهارشنبه 30/آوریل/2025

شیخ عکرمہ صبری

عالمی برادری فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہو: شیخ صبری

مسجد الاقصیٰ کے مبلغ امام عكرمة صبري نے عالمی برادری سے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اسیران کے خلاف بڑھتی زیادتیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

علماء لوگوں کو مسجد اقصیٰ کی قدرومنزلت سے آگاہ کریں: شیخ صبری

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور امام شیخ عکرمہ صبری نے جنین کیمپ، مقبوضہ بیت المقدس اور تمام فلسطینی شہروں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: کہ وہ مسئلہ فلسطین اور قابض اسرائیلی ریاست کے مظالم دنیا کے سامنے لانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے علماء کرام سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا کو اسلام میں مسجد اقصیٰ کی خصوصی حیثیت سے آگاہ کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

شیخ صبری کی عرب دنیا اور عالم اسلام پر تنقید

مقبوضہ بیت المقدس اعلیٰ اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر عرب اور مسلم دنیا کی خاموشی کو ’’قابل مذمت‘‘ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی مذمتی بیان بےکار ہے۔

شیخ عکرمہ کی طرف سے بین گویر کے بیان کی مذمت

ممتاز مبلغ اسلام شیخ عکرمہ صبری نے اسائیلی کے متوقع وزیر داخلہ بین گویر کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں بین گویر نے وزارت ملنے سے پہلے ہی مسجد اقصیٰ کے بارے میں اپنے مبنی بر بغض ایجنڈے کا اظہار کیا ہے۔

آباد کاروں کے ذریعے اسرائیل مسجد اقصیٰ پر فتنہ مسلط کرنا چاہتا ہے

ممتاز مبلغ اور یروشلم کی اعلیٰ اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے خبر دار کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بار بار بے حرمتی کرنے کے واقعات ایک شعوری اور منظم سازش کا حصہ ہیں۔

مسلمان، قبلہ اول میں اپنی موجودگی بڑھائیں: شیخ عکرمہ صبری

اعلیٰ اسلامی کونسل مقبوضہ بیت المقدس کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے مسلمان نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عبادات کی ادائی کے لیے بطور خاص مسجد اقصیٰ کا رخ کریں تاکہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی سازشوں کا دفاع کیا جا سکے۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کا سیاحتی مرکز بنا دینا چاہتا ہے

معروف مبلغ شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی مسجد اقصیٰ کا تقدس ختم کر کے اسے یہودی آباد کاروں کے لیے ایک سیاحتی مرکز بنادینا چاہتی ہے۔ یروشلم کو یہودیانے کی مسلسل کوششیں مسجد اقصیٰ کے لیے سخت خطرے کی بات ہے۔

القدس میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف اسرائیلی سرگرمیوں کی مذمت: صبری

مسجد اقصی سے وابستہ دینی مبلغ اور بیت المقدس میں ہائر اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے اس امر موقف کا اعادہ کیا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصی کے تقدس کی پامالی ، اس پر بار بار چڑھائی ، مقبوضہ میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف یہودی بستیوں کی تعمیر اور یہودی مظاہرے اسرائیلی قبضہ کو جائز ثابت نہیں کر سکتے۔

الشیخ جراح مقدس اور مسلمانوں کی گردنوں پر امانت ہے:عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی انتقامی پالیسیوں اور زبردستی انخلا کے شکار الشیخ جراح محلے میں کل جمعے کے روز بڑی تعداد میں شہریوں نے اظہار یکجہتی کے طورپر وہاں پر جمعہ کی نماز ادا کی۔

فلسطینی مسلمان مسجد اقصیٰ کی طرف رخت سفر باندھ لیں: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور فلسطین کی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں‌پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کی طرف اپنا رخت سفر باندھ لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں کی پابندیوں‌کے بعد اب بیت المقدس میں کرونا وبا میں کمی آئی ہے۔ اس لیے اب فلسطینی شہری قبلہ اول کی طرف اپنا رخت سفر باندھ لیں۔