چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہید

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، غزہ میں 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع البریج پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا۔

شام میں پانچ سال کے دوران 3275 فلسطینی پناہ گزین شہید کردیے گئے

شام میں سنہ 2011ء کے بعد سے جاری خانہ جنگی کے دروان مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ شام میں پناہ گزین کے طور پر اقوام متحدہ کے قائم کردہ کیمپوں میں رہنے والے فلسطینی مہاجرین کی بڑی تعداد بھی جنگ کا ایندھن بن چکی ہے۔ فلسطین۔ شام ایکشن گروپ کی جانب سے تازہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ پانچ سال کےدوران شام میں مقیم 3275 فلسطینی پناہ گزین جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

صہیونی فوج نے بارہ سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے الرام میں کل منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی دہشت گردی میں شہید دو نوجوان دو ماہ بعد سپرد خاک

دو ماہ قبل اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید کیے گئے فلسطینی نوجوانوں بشار مصالحہ اور عبدالرحمان رداد کو ان کے آبائی شہروں قلقیلیہ اور سلفیت میں کل ہفتے کے روز سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ دونوں شہداء کے جسد خاکی جمعہ کے روز 20 مئی کو دو ماہ بعد ان کے لواحقین کے حوالے کیے گئے تھے۔