جمعه 15/نوامبر/2024

شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑگیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی ریلیوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کوگولیاں مارکرشہید کردیا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو مسجد ابراہیمی کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا۔

دس مسلح صہیونی جلادوں کےتشدد فلسطینی اسیرکی شہادت واقع ہوئی

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب نے انکشاف کیا ہے کہ 7 مئی کی رات کو اسرائیل کے ایچل نامی بدنام زمانہ قید خانے میں پابند سلاسل عزیز عویسات کو ایک ہی وقت میں 10 صہیونی وحشی جلادوں نے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

ایک اور فلسطینی شہید، تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد121 ہوگئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں قابض فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 121ہوگئی ہے۔

مزید دو زخمی دم توڑ گئے،شہداء حق واپسی کی تعداد 120 ہوگئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں قابض فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے۔

صہیونی فرعونیت، جنوری میں3 فلسطینی بچے شہید، 52 گرفتار

فلسطینی وزارت اطلاعات کی جانب سے کاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی بچی شہید اور 52 بچوں کو حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کردیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی بچے کے سرمیں گولیاں مار کر شہید کردیا

قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک سترہ سالہ فلسطینی بچے کے سرمیں گولیاں مارکر شہید کردیا۔

ایک اورفلسطینی شہید،ٹرمپ کےاقدام کے بعد شہداء کی تعداد 15 ہو گئی

گذشتہ جمعہ کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بیت المقدس کے دفاع میں نکالی گئی ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل اتوار کو دم توڑ گیا، جس کے بعد گذشتہ گذشتہ بیس دنوں میں شہداء کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی کارروائی، سرایا القدس کے دو جانباز شہید ہو گئے

فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے فلسطینی مجاہدین کا تعلق سرایا القدس سے بتایا جاتا ہے۔

سنہ 2014ء کی غزہ جنگ میں زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 2014ء کے دوران اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک بچہ تین سال موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔