جمعه 15/نوامبر/2024

شہید

اسرائیلی زندانوں میں علاج سے محروم فلسطینی رہائی کے بعد چل بسا

اسرائیلی زندانوں میں بیمار ہونے اور مجرمانہ لاپرواہی کا شکار رہنے والا ایک فلسطینی شہری رہائی کے کچھ عرصے پر زندگی کی بازی ہار گیا۔

شہید فلسطینی شہری کا جسد خاکی کئی ماہ بعد لواحقین کے سپرد

قابض اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی شہری کا جسد خاکی کئی ماہ کے بعد کل جمعہ کو اس کے لواحقین کے حوالے کیا۔

یہودی آباد کار نے فلسطینی نوجوان گاڑی تلے روند کر شہید کر ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں حارس چوک میں ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی ایک راہ گیر فلسطینی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 3 فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے کی گئی جوابی کارروائیوں میں چار صہیونی زخمی ہوئے جب کہ گذشتہ ہفتے 70 مقامات پر فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

دوران حراست فلسطینی کی وفات، اسرائیل کا ماورائے عدالت قتل قرار

دو روز قبل اسرائیل کی جیل اسپتال 'کفار سابا' میں بیڑیوں میں‌جکڑے ایک فلسطینی نوجوان ھمام جبر برجم کی وفات پر اس کے اہل خانہ کے اسرائیل کو قصور وار قرار دیا ہے۔

فلسطینیوں ‌کی غیر اعلانیہ نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں دو شہید

فلسطین کے سنہ 1948ء کی جنگ میں اسرائیلی قبضے میں آنے والے شہر کفر قاسم میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ دونوں شہری اندرون فلسطین کے علاقوں میں غاصب صہیونیوں کی جانب سے جاری غیراعلانیہ نسل کشی کا تسلسل بتایا جاتا ہے۔

فلسطینی بچے کو اس کی سالگرہ پر موت کا تحفہ دینے والے صہیونی مجرم

گذشتہ جمعرات کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک 13 سالہ فلسطینی بچے علی ایمن ابو علیا کو ایک احتجاجی ریلی کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا تو اس پر پوری دنیا میں ‌شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ایک نہتے اور بے گناہ بچے کو جس بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بھی کلیجہ منہ کو آتا ہے۔

وحشی صہیونی فوجیوں نے 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید کر دیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں المغیر کے مقام پر فائرنگ کر کے ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔

فلسطینی شہری کا قتل صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں الحوارہ چیک پوسٹ پرایک فلسطینی شہری بلال الرواجبہ کے بے رحمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں غرب اردن میں فلسطینی نوجوان شہید

کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کی حوارہ چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ دوسری طرف صہیونی فوج نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔