جمعه 15/نوامبر/2024

شہدا

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد 212 فلسطینی شہید ہوئے

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد 212 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ ان میں سے چھ فلسطینی اکتوبر 2015ء سے جاری انتفاضہ القدس کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ بعد ازاں وہ ناکافی طبی سہولیات کے باعث جام شہادت نوش کرگئے۔ ان میں 15 سالہ فاطمہ طقاطقہ بھی شامل ہیں۔

بیت المقدس: اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں تین فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کےمقبوضہ بیت المقدس شہر میں ماہ صیام کےتیسرے جمعہ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ ادھر القدس شہر میں ایک فدائی حملے میں ایک صہیونی پولیس اہلکار ہلاک اور چھ کے زخمی ہونے کی بھی کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی قوم عید کے روز شہداء اور اسیران کے بچوں کی دلجوئی کریں

مفتی اعظم فلسطین اور فلسطین کی سپریم افتاء کونسل کے چیئرمین الشیخ محمد حسین نے 1437ھ کی عید قربان کے لئے نماز کے اوقات کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق فلسطین میں نماز عید 10 ذی الحج بہ مطابق 12 ستمبر بہ روز سوموار صبح چھ بج کر 55 منٹ پر ادا کی جائے گی۔