جمعه 15/نوامبر/2024

شہداء

صہیونی غاصبوں سے شہیدہ سارہ اور تیسیر حبش کے خون کا بدلہ لیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک خاتون سارہ داؤد عطا طرایرہ اور معمر فلسطینی تیسیر حبش کی شہادت کو سنگین اور ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

’زخمی فلسطینیوں کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کیا جاتا ہے‘

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ورثاء نے شہداء کے نام نہاد پوسٹ مارٹم کے دوران ان کے جسد خاکی چیر پھاڑ کرنے پر سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں شبہ ہے اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو زخمی حالت میں پکڑنے کے بعد اذیتیں دے کر شہید کرتی اور اس کے بعد ان کی نعشوں کے مثلے بنائے جاتے اور جسمانی اعضاء کاٹ کر انہیں چوری کر لیا جاتا ہے۔

لائبرمین کا فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کی پالیسی پر مہرتصدیق ثبت کردی ہے۔

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کردیے

فلسطین کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں سلفیت اور قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے دو شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں شہداء کے جسد خاکی گذشتہ دو ماہ سے قابض فوج کی تحویل میں ہیں اور شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کے جسد خاکی حوالے کرنے کے لیے کئی بار احتجاج بھی کرچکے ہیں۔

فلسطینی بچے کا قاتل اسرائیلی فوجی عید کی چھٹیوں پر رہا

فلسطینی بچے کو بے گناہ گولیاں مار کر شہید کرنے میں ملوث دہشت گرد اسرائیلی فوجی کو یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید الفصح‘ کے لیے جیل سے رہا کردیا ہے۔

سولہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی بدستور صہیونی فوج کی تحویل میں!

اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید فلسطینی نوجوانوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے جانے کےبعد اب بھی 16 شہداء کی میتیں دشمن فوج کی تحویل میں ہیں اور انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنےسے انکار کیا جا رہا ہے۔