جمعه 15/نوامبر/2024

شہداء

’2017ء آزادی ،مقدسات کے دفاع کے لیے شہید ہونے والے103 فلسطینی

گذشتہ برس اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 103 فلسطینی شہید ہوئے۔ جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینیوں کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے۔

فلسطینی شُہداء کی وُرثاء کو واپسی کے خلاف اسرائیلی عدالت میں درخواست

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوج کی تحویل میں موجود فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو واپس کرنے کے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کرے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حماس کے دو کارکن شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی تازہ بمباری میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے دو کارکن شہید ہوگئے۔

تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے

اسرائیلی فوج نے قبضے میں رکھے تین فلسطینی شہداء کےجسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے ہیں جس کے بعد انہیں آج سپرد خاک کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، دو ہفتوں میں چار فلسطینی شہید،124 زخمی

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجےمیں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کم سےکم چار فلسطینیی شہری شہید اور 124 زخمی ہوئے۔ یہ اعدادو شمار 21 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان کے ہیں۔

شہداء، اسیران کے لواحقین کی معاونت روکنےکی اسرائیلی سازش

قابض صہیونی ریاست نے فلسطینی اسیران اور شہداء کے ورثاء کو ایک نئی انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کے لیے نام نہاد قانون سازی شروع کی ہے۔

شہداء کی تصویر پوسٹ کرنے پر فلسطین خاتون پرنسپل سے توہین آمیز سلوک

فلسطین میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر صہیونی مظالم کو آشکار کرنے کی کوئی بھی کوشش کسی سنگین جرم سے کم نہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی وزیر تعلیم نے خصوصی ہدایت پر بیت المقدس کی ایک اسکول کی فلسطینی خاتون پرنسپل کو حراستی مرکز میں طلب کر کے اس کی توہین آمیز طریقے سے پوچھ گچھ کی۔

فلسطین میں صہیونی دہشت گردی جاری، مزید دو شہری شہید کر دیے گئے

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کو غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل میں مزید دو فلسطینیوں کو فدائی حملہ آور قرار دیتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔

غزہ میں دوران تربیت اسلامی جہاد کا کارکن شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں عسکری تربیت کے دوران اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’’سرایا القدس‘‘ کا ایک کارکن جام شہادت نوش کرگیا۔

عید کے دوسرے دن فلسطینی شہید کی مکان مسماری کا نوٹس

اسرائیلی حکام نے جنوبی مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کی مشرقی میونسپلٹی بنی نعیم سے تعلق رکھنے والے شہید فلسطینی نوجوان محمد طرایرہ کے خاندان کے ملکیتی مکان کو گرانے کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔ ظالمانہ حکمنامے کے مطابق مکان گرانے کی کارروائی عید کے دوسرے روز یعنی سات جولائی بروز جمعرات کو عمل میں لائی جائے گی۔