جمعه 15/نوامبر/2024

شہداء

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے تشدد سے 2 فلسطینی شہید، 65 زخمی ہوئے

فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم 2 فلسطینی شہید اور 65 زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 73 مقامات پر تصادم ہوا۔

غزہ میں سات جنازے، علاقے میں کہرام، شہداء‌کی تدفین میں‌ لاکھوں شریک

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں شہید ہونے والے سات شہداء کو سپرد خاک کردیا گیا۔

سنہ 2018ء: ہر 27 گھنٹے میں ایک فلسطینی شہید

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنہ 2018ء کے دوران قابض صہیونی فوج نے اب تک 234 فلسطینیو شہید کئے۔ اس اعتبار سے اوسطا 27 گھنٹے میں ایک فلسطینی کو شہید کیا جاتا رہا ہے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ستمبر میں 27 فلسطینی شہید

فلسطین میں ایک ریسرچ مرکز کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ستمبر کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 27 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 6 دسمبر 2017ء کو امریکا کی طرف سے اعلان القدس کے بعد 282 فلسطینی شہید کردیےگئے۔

‘عقربا‘ گاؤں کے فلسطینیوں کو برسوں سے اپنے شہداء کی تلاش!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے نواحی علاقے عقربا میں آج سے کئی برس قبل اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کر کے کئی فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 49 ہوگئی،چھ ہزار زخمی

غزہ کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے جب کہ چھ ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹرمپ کے’اعلان القدس‘ کے بعد 40 فلسطینی شہید کردیے گئے

فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظررکھنے والے ایک ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھ دسمبر 2017ء کو بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے امریکی اعلان کے بعد اب تک 40 فلسطینیوں کو اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید کردیا گیا ہے۔

فلسطینی شہداء واسیران کے لواحقین کے حقوق پر نیا صہیونی ڈاکہ

اسرائیلی حکومت نے شدت پسند وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی سفارش پر فلسطینی شہداء اور اسیران کے معاشی حقوق پر ایک نیا ڈاکہ مارنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کی واپسی روکنے کا صہیونی قانون منظور

اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں رکھنے اور ان کی واپسی روکنے کے لیے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے۔

’اسرائیلی فوج نے دسمبر میں 8 فلسطینیوں کو ماورائے عدالت شہید کیا‘

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے’بتسلیم‘ کی طرف سےجاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2017ء میں غزہ کی پٹی میں 8 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق یہ تمام فلسطینی اسرائیلی فوج کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں تھے۔