جمعه 15/نوامبر/2024

شہداء کے لاشے

رواں سال میں قابض فوج کے قبضے میں شہداء کی لاشوں کی تعداد 58 ہو گئی

رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی قابض حکام کے زیر حراست شہداء کی تعداد 58 ہو گئی ہے جن میں سے 10 گزشتہ اپریل میں شہید ہوگئے تھے جن میں ایک ترک سیاح بھی شامل تھا۔

نور شمس کیمپ میں شہید 13 فلسطینی سپرد خاک،علاقے میں سوگ

غرب اردن کے شمالی شہرطولکرم میں نورشمس مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 فلسطینیوں کو سپرد خاک کیا گیا ہے۔

سال2023:31 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قابض فوج کی تحویل میں

صیہونی قابض فوج نے اس سال کے آغاز سے لے کر اب تک 31 فلسطینی شہداء کی لاشوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے طویل ریکارڈ میں اضافہ ہوا ہے۔

شہادت کے 55 دن بعد 3 فلسطینی شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دو ماہ قبل اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے تین فلسطینی شہداء کو کل ہفتے کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔ تینوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد قابض فوج نے ان کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے تھے جنہیں 55 دن بعد ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

شہید کے جسد خاکی کے حصول کے لیے نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فوج کا تشدد

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے ایک شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کے لیے نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے 304 فلسطینی شہدا کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں

فلسطین میں شہدا کے اہل خانہ پر مشتمل سوسائٹی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے 304 فلسطینی شہدا کے جسد خاکی اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں، ان میں سے بعض کو تحویل میں لیے 40 سال ہوگئے ہیں مگر انہیں ان کے ورثا کے حوالے نہیں کیا گیا۔

شہید فلسطینی کا جسد خاکی 9 ماہ کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کے روز نابلس شہر کے بلاطہ کیمپ سے تعلق رکھنے والے ایک شہید کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ 36 سالہ شہید محمد فوزی عدوی کو اسرائیلی فوج نے رواں سال جنوری میں شہید کیا تھا۔

دو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ایک ماہ بعد ورثاء کے حوالے

قابض صہیونی فوج نے دو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ایک ماہ کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کیے گئے ہیں۔

شہداء کے جسد‌ خاکی مانگنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج پل پڑی، 5 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مقام پر شہداء کے جسد خاکی واپسی کا مطالبہ کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج نے آنسوگیس اور دھاتی گولیوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی ہوگئے۔

شہید فلسطینی بچی کا جسد خاکی ایک ماہ بعد اس کے ورثاء کے حوالے

اسرائیلی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید کی گئی 16 سال فلسطینی بچی سماح زھیر مبارک کا جسد خاکی گذشتہ روز رام اللہ میں اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔