شوگر اور ڈائیٹ مشروبات تولیدی صلاحیت کے لیے خطرہ
جمعرات-20-اکتوبر-2016
ماہرین صحت نے ایک نئی تحقیق میں شوگر اور ’پرہیزی‘ مشروبات[ڈائیٹ] کے بہ کثرت استعمال سے خواتین کے ہاں تولیدی صلاحیت کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایک تازہ طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیٹ مشروبات اور شوگر کے استعمال سے حاملہ خواتین کا حمل اور ان کی تولیدی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش کی صلاحیت کے مواقع کم ہونے کا اندیشہ ہے۔