
اسرائیلی فوج کے بلڈوزر غزہ داخل، فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ
جمعرات-27-اکتوبر-2016
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز وسطی غزہ میں البریج کیمپ سے اسرائیلی فوج کے بلڈوزر 100 میٹر تک سرحد سے اندر داخل ہوئے اور فلسطینی اراضی میں نام نہاد سرنگوں کی تلاش کے لیے جگہ جگہ کھدائی کی۔