جمعه 15/نوامبر/2024

شمالی غزہ

حماس نے واشنگٹن کے امداد کی بحالی کے دعوے مسترد کر دیے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے امریکہ کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد کی فراہمی کے دعووں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال کی بہتری کے متعلق امریکی الزامات زمین پر موجود حقائق سے منافی ہیں۔

شمالی غزہ میں آنے والے قحط کی وارننگ اور فوری کارروائی کا مطالبہ

عالمی غذائی تحفظ کے ماہرین کی ایک کمیٹی نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں میں قحط کے قوی امکان سے خبردار کیا تھا۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ایک ماہ مکمل، 1800 شہید، 4000 زخمی

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج پورے ایک ماہ سے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں "نسلی تطہیر اور نسل کشی کے جرم" کی مرتکب ہو رہی ہے ، جس میں 1800 سے زائد افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔ ہسپتالوں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا ہے اور ۰۰ 4000 فلسطینی زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔

شمالی غزہ کے ایک لاکھ شہری ایک ماہ سے بھوکے اور پیاسے ہیں

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں آباد شہریوں کے گھروں پر چوبیس گھنٹے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

شمالی غزہ میں 100 فلسطینی شہید،27 روز میں شہداء کی تعداد1200

غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کا پانچ بار اجتماعی قتل عام کیا جس کے نتیجے میں مزید ایک سو فلسطینی شہید ہوگئے۔ تقریباً ایک ماہ قبل شمالی غزہ کی پٹی میں نسلی تطہیر کے عمل کے آغاز سے اب تک 1200 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی شہری دفاع کا شمالی غزہ میں اپنے عملےکو رسائی دینے کا مطالبہ

سول ڈیفنس نے بین الاقوامی برادری، اس کے انسانی ہمدردی کے اداروں، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس کے عملے کو شمالی غزہ میں انسانی ہمدردی کے فرائض انجام دینے کے لیے رسائی دی جا سکے۔

’اسرائیل ہمارے بچے چھین رہا ہے،ہم اپنا صدمہ بیان نہیں کرسکتے‘

شمالی غزہ کے واحد جزوی طور پر فعال کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے اپنے بیٹے کی شہادت اورغزہ میں نہتے فلسطینیوں کے بے رحمی کے ساتھ جاری قتل عام پر گہرے رنج وغم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران افسر سمیت تین اسرائیلی فوجی جھنم واصل

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ایک افسر سمیت تین اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا۔

شمالی غزہ میں غذائی تحفظ انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے:ڈبلیو ایف او

مقبوضہ فلسطین میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان عبیر عطیفہ نے کہا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔انہوں خبردار کیا کہ غزہ کے جنوب اور شمال میں غذائی تحفظ کے حوالے سے صورتحال خطرناک ہے۔

شمالی غزہ: بےگھر افراد کی پناہ گاہ پراسرائیلی بمباری میں کئی شہری شہید

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالے علاقے میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ کے طورپراستعمال ہونے والے ایک سکول پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔