
اسرائیلی فوجی حملے میں زخمی، حملہ آور اسلحہ چھین کر فرار
جمعہ-5-مارچ-2021
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی فلسطین میں شفا عمرو کے مقام پر تلاشی کی کارروائی میں مصروف ایک اسرائیلی فوجی پر دو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا اور اس کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی ایلیٹ فورس سے تعلق رکھتا ہے۔