
کفر عقب اور شعفاط کو القدس سے الگ کرنے کا اسرائیلی فیصلہ
جمعرات-30-نومبر-2017
اسرائیلی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے شعفاط پناہ گزین کیمپ اور کفر عقب کو مقبوضہ بیت المقدس سے الگ تھلگ کرنے کے ایک بل کی منظوری دی ہے۔ کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ میں رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں دوسری اور تیسری حتمی رائے شماری کے بعد کفر عقب اور شعفاط کیمپ کو القدس سے الگ تھلگ کرنے کی منظوری دی جائے گی۔