چهارشنبه 30/آوریل/2025

شرین ابو عاقلہ

ابو عاقلہ کو لگنے والی گولی کا معمہ؛ اسرائیلی فریب کو امریکی پشت پناہی

امریکی حکام نے اپنی تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیلی پوزیشنوں کی طرف سے فائرنگ ہی سے الجزیرہ کی صحافیہ شیرین ابوعاقلہ کی موت واقع ہوئی ہوگی لیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا ہے کہ اس بات کایقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ ان پر فائرنگ جان بوجھ کر کی گئی تھی۔

شرین ابو عاقلہ کے جنازے کی بےحرمتی پر بیلا حدید کی شدید مذمت

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی شیرین ابو عقلہ کے قتل اور پھر جنازے کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

شیرین ابوعاقلہ کا قتل جنگی جرم، اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری نے کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہید ہونے والی سینیر فلسطینی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابو عاقلہ کی شہادت کا واقعہ اسرائیل کے مکروہ جرائم کی نئی کڑی ہے۔

یورپی یونین کی شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

آج بدھ فلسطین میں یورپی یونین کے مشن نے جنین کیمپ اور شہر پرقابض اسرائیلی فوج کے حملے کی کوریج کے دوران قطرکے الجزیرہ کی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔