چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام

شام: خانہ جنگی سے 28 لاکھ افراد ہمیشہ کے لیے معذور!

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق’’اوچا‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے شام میں سنہ 2011ء کے بعد سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک 28 لاکھ شامی شہری ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جسمانی طور پر معذور ہو چکے ہیں۔

شام میں خانہ جنگی، اکتوبر میں 24 فلسطینی پناہ گزین شہید

شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران شام میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ماہ [اکتوبر] کے دوران شامی اور روسی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 24 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے۔

شام میں خانہ جنگی کے دوران 3379 فلسطینی پناہ گزین شہید

شام میں جاری کشت وخون اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ’فلسطین ۔ شام ایکشن گروپ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2011ء کے بعد سے شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران کم سے کم 3379 فلسطینی پناہ گزین بھی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

بان کی مون کا شام میں نسل کشی روکنے میں ناکامی کا اعتراف

اقوام متحدہ کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عالمی ادارے کی قیادت کے باوجود شام میں انسانیت کے خلاف جرائم روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

روس اور شام کی کارپٹ بمباری سے حلب کا نقشہ تبدیل ہوچکا

شامی فوج اور اس کی حلیف روسی فوج کی جانب سے جنگ زدہ شہر حلب پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وحشیانہ اور تباہ کن بمباری سے جہاں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے وہیں شہر کو بھوتوں کی بستی بنا دیا گیا ہے۔

روسی، شامی طیاروں نے حلب میں فاسفورس بموں سے قیامت ڈھا دی

شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں جنگ بندی کی مساعی کی ناکامی کے بعد شامی فوج اور اس کی حامی روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی پر فاسفورس بموں سے قیامت ڈھا دی جس کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔

داعش ترکی کی سرحد سے مکمل طور پر بے دخل

شام کی جیش الحر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ترکی کی سرحد پر موجود دولت اسلامی ’داعش‘ کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیے گیے ہیں اور اب داعش ترکی کی سرحد سے مکمل طور پر بے دخل کی جا چکی ہے۔

ترکی نے شامی علاقے جرابلس سے متصل سرحد پردیوار کی تعمیر شروع کردی

ترکی نے ملک کے جنوبی علاقے غازی عنتاب سے متصل شامی علاقے جرابلس کی سرحد پر کنکریٹ کی تعمیر شروع کی ہے۔

شام میں خانہ جنگی کے نتیجے میں 27 لاکھ بچے تعلیم سے محروم

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال "یونیسیف" نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام میں گذشتہ پانچ برسوں سےجاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 27 لاکھ بچوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں لاکھوں بچے تعلیم کے حصول سے محروم ہیں۔

گیارہ سو فلسطینی شام کی فوجی جیلوں میں جبری حراست کا شکار

انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے شام میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی جیلوں میں تشدد کر کے فلسطینی پناہ گزینوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران شامی فوج نے زیرحراست 449 فلسطینی پناہ گزینوں کو اذیتیں دے کر شہید کیا ہے۔ دوران حراست قتل کیے گئے فلسطینیوں میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان سب شامل ہیں۔