چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام

شام میں خانہ جنگی کے دوران 3443 فلسطینی پناہ گزین شہید

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2011ء کے بعد سے شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک کم سے کم 3443 فلسطینی پناہ گزین جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

شام کی جیلوں میں 1147 فلسطینی پناہ گزین پابند سلاسل

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام کی سرکاری جیلوں میں 82خواتین سمیت 1147 فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن کے انجام کے بارے میں کوئی نہیں۔

شام سے نقل مکانی کے دوران 50 فلسطینیوں کی سمندر میں اموات

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’فلسطین۔ شام ایکشن گروپ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران وہاں سے فرار ہوکر دوسرے ملکوں میں پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 فلسطینی پناہ گزین سمندر میں کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق ہوئے۔

شام کی فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکیی

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے المزہ میں قائم ایک فوجی اڈے میں ہونے والے دھماکوں کے بعد شامی حکومت نے اسرائیل پر الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ المزہ فوجی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ شمالی اسرائیل کی طرف سے کیا گیا۔

شام:فلسطینی پناہ گزین گھاس کھانے،مویشیوں کے باڑوں میں رہنے پرمجبور!

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’شام۔ فلسطین ایکشن گروپ’ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران فلسطینی پناہ گزین انتہائی مشکل حالات میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

شام میں جنگ بندی قابل تحسین، مسئلے کا جامع سیاسی حل نکالاجائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شام میں متحارب فریقین کے درمیان ترکی، ایران اور روس کی مساعی سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ شام میں خون خرابہ روکنے کے لیے مسئلے کا جامع اور پائیدارسیاسی حل تلاش کیا جائے۔

حماس اور حزب کے ساتھ جنگ کا کوئی امکان نہیں:اسرائیل

اسرائیلی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہےکہ اسرائیل کا آئندہ ایک سال کے دوران لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ لڑائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شام میں جنگی جرائم کے مرتکبین کے خلاف مقدمات چلانےکی سفارش

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سنہ 2016ء کے دوران 7200 پناہ گزین لقمہ اجل بنے!

پناہ گزینوں کے امور پرنظر رکھنے والے عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2015ء کی طرح سنہ 2016ء بھی پناہ گزینوں کے حوالے سے مہلک ثابت ہوا۔ روں سال کے دوران اب تک 7 ہزار 200 پناہ گزین لاپتا یا دوسرے ملکوں کے دوران سفر کرتے ہوئے لقمہ اجل بنے۔

جُمعہ کو حلب کے مظلومین سے یوم یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان

بین الاقوامی علماء کونسل نے شام کے شہر حلب میں نہتے شہریوں پر ڈھائی جانے والی قیامت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل جمعہ کو اہالیان حلب کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان کیا ہے۔