
شام کے عقوبت خانوں میں تشدد سے 563 فلسطینی پناہ گزین شہید
پیر-28-جنوری-2019
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ 'شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2011ء کے بعد سے شام کے سرکاری عقوبت خانوں میں غیرانسانی سلوک سے 563 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 1711 فلسطینی بدستور پابند سلاسل ہیں ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔