چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام میں فلسطینی پناہ گزین

شام میں فلسطینی بدترین حالات زندگی بسر کررہے ہیں: انسانی حقوق گروپ

انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ شام میں فلسطینی پناہ گزین اب تک کی بدترین معاشی اور زندگی کے حالات میں زندگی گذار رہے ہیں اور وہ اب زندگی کی بنیادی ضروریات کو حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

پینے کے پانی میں سیوریج لائن شامل، پناہ گزینوں کی زندگی خطرے میں

جنوبی شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم درعا کیمپ کے مکینوں نے پینے کے پانی میں سیوریج کے پانی کے شامل ہونےکے مسئلے کی شکایت کی ہے جس کی وجہ سے یہ انسانی استعمال کے قابل نہیں رہا ہے۔

شمالی شام میں زلزلے سے فلسطینی پناہ گزین متاثر’اونروا‘ غائب

اقوام متحدہ کے اداروں کی نمائندگی کرنے والا ایک بین الاقوامی وفد زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کرنے کے لیے شمال مغربی شام میں داخل ہوا لیکن فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا" متاثرہ علاقے میں 1700 فلسطینی خاندانوں کی موجودگی کے باوجود مسلسل غائب ہے۔

فلسطینی کمیونٹی کی طرف سےترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لیے امداد

تُرکیہ میں فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔

ترکیہ اور شام میں امدادی کارروائیوں میں فلسطینی امدادی ادارے بھی شامل

فلسطینی رضاکار اور سرکاری ادارے شمالی شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیں جس میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں۔​

شام’یرموک کیمپ‘ کے پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے پُرعزم

شام کے شہر دمشق کے گورنر محمد طارق کریشاتی نے تصدیق کی ہے کہ سول سوسائٹی اور متعلقہ وزارتوں کے تعاون سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے یرموک کیمپ میں خدمات کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

شمالی شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں حملے بند کرنے کا مطالبہ

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے گروپ "سیریا ریسپانس کوآرڈینیٹرز" کی ٹیم نے گذشتہ ہفتے حلب کے شمالی اور مشرقی دیہی علاقوں میں متحارب دھڑوں کی لڑائیوں اور جھڑپوں کے بعد شہریوں کے خلاف ہونے والی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

شمالی شام میں1450فلسطینی پناہ گزین خاندان بنیادی ضروریات زندگی سےمحروم

شمالی شام کی مختلف رہائشی کالونیوں اور پناہ گزین کیمپوں میں مقیم 1450 فلسطینی پناہ گزین زندگی گذارنے کی بنیادی ضروریات سے کلی طور پر محروم ہیں۔ پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار اداروں کی طرف سے فلسطینی مہاجرین کے مسائل کو دانستہ طور پرنظرانداز کیاجا رہا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی بنیادی انسانی حقوق اور ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔

شمالی شام میں جنگ کی باقیات فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مستقل خطرہ

انسانی حقوق کی تنظیموں نے شمالی شام کے حلب صوبے میں قائم 'حندرات' فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں شامی فوج اور باغیوں کی طرف سے استعمال کردہ اسلحہ وہان کی فلسطینی آبادی کے لیے مستقل خطرہ بنا ہوا ہے۔

شام میں خانہ جنگی سے 241 فلسطینی پناہ گزیں بچے شہید

شام میں سنہ 2011ء کے بعد سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 241 فلسطینی بچے جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔