
ترکی کے شاعر ‘القدس’ نوری باکدیل کون تھے!
پیر-21-اکتوبر-2019
تُرکی سے تعلق رکھنے والے'نوری باکدیل' فلسطینیوں کے ہمدرد اور بہی خواہ شاعر، دانشور، ادیب اورقلم کار تھے۔ ان کی پوری زندگی فلسطینی قوم اور تحریک آزادی فلسطین کے لیے قلمی جہاد میں گذری۔ نوری باکدیل گذشتہ جمعہ کو 85 سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ فلسطینی قوم اور فلسطینی کاز کے لیے ان کی شاعری کی بہ دولت انہیں'شاعر القدس' کا لقب دیا گیا۔