چهارشنبه 30/آوریل/2025

شاباک

صہیونی جنگی جرائم مزید 20 سال تک سامنے نہ لانے کا اسرائیلی فیصلہ

اسرائیلی ریاست جہاں آئے روز نہتے فلسطینیوں کے خلاف منظم جنگی جرائم کی مرتکب ہے وہیں صہیونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف کیے گئے شنیع جرائم کی پردہ پوشی کر رہی ہے۔

اسرائیل کا ایک غیرملک پر انتخابات میں مداخلت کا الزام

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے "شاباک" کے سربراہ نداف ارگمان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے ملک اسرائیل میں انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے تاہم انہوں‌نے اس ملک کا نام نہیں لیا۔

"شاباک” کا غرب اردن میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کا اعتراف

اسرائیل کےداخلی سلامتی کے ادارے"شاباک" نےاعتراف کیا ہے کہ حالیہ ایام میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

صہیونی جاسوس ادارے کے سربراہ کو بھی جاسوس پڑ گئے

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے "شاباک" کے سربراہ کی رہائش گاہ کے سامنے سے ایک خفیہ کیمرہ ملا ہے۔ یہ کیمرہ مبینہ طورپر شاباک کے چیف "نداف ارگمان" کی جاسوسی کے لیے نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کی سیکیورٹی میں 89 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ایک سو کے قریب یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رواں سال کے دوران 250 غیر ملکیوں کی اسرائیل میں داخلے کی کوشش

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے ’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک 250 غیر ملکی جن میں زیادہ ترمسلمان یا اسلام قبول کرنے کے مراحل میں تھے، نے اسرائیل داخل ہونے کی کوشش کی مگر انہیں روک دیا گیا۔

فلسطینی قیدیوں پرتشدد کے لیے چار نئے اسرائیلی ٹارچر سیل قائم

اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ فوج کی زیر نگرانی فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے لیے چار نئے عقوبت خانے قائم کیے ہیں۔

اسرائیل کے سابق وزراء کو خطرات، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ دارے ’شاباک‘ کے مطابق سابق وزراء اعظم ایہود اولمرٹ اور ایہود باراک کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

’شاباک‘ کا رواں سال 250 فدائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار خفیہ ادارے’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور پولیس نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر 2018ء کے دوران فلسطینیوں کے 250 فدائی حملے ناکام بنائے ہیں۔

شہید فلسطینی ڈرائیور یہودی آباد کاروں کوکچلنےکےالزام میں بے قصور ثابت

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں جنرل انٹیلی جنس ادارے’شاباک‘ کی ایک دستاویز کے اقتباسات شائع کیے ہیں جن میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 18 جنوری 2018ء کو اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری یعقوب ابو القیعان کو بلا وجہ اس کےگھرمیں گھس کر شہید کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کو شبہ تھا کہ ابو القیعان یہودی آباد کاروں کو اپنی گاڑی تلے کچلنے کی کوشش میں ملوث تھے تاہم خفیہ ادارے کی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ابو القیعان کا یہودی آباد کاروں کو گاڑی تلے روندنے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔