جمعه 15/نوامبر/2024

سیکیورٹی خطرات

سیکیورٹی خطرات، اسرائیلیوں کو بھارت کے سفر سے روک دیا گیا

اسرائیلی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں حالیہ ایام میں حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس لیے اسرائیلی شہریوں کو بھارت بالخصوص شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی خطرات، مصر سے اسرائیلی سفیر سمیت کئی عہدیدار واپس

برطانوی ذرائع ابلاغ نے مصری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قاہرہ میں متعین اسرائیلی سفیر سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر واپس چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب قاہرہ وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسے قاہرہ سے اسرائیلی سفیر کو واپس بلائے جانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔

’سیکیورٹی خطرات میں گھری یہودی کالونیاں ٹیکسوں سے مستنثنیٰ‘

اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک نئے مسودہ قانون کی ابتدائی مرحلے کی منظوری دی ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ سیکیورٹی مسائل اور فلسطینیوں کی جانب سے پرتشدد حملوں کے خطرات کا سامنا کرنے والی یہودی کالونیوں میں آباد یہودی آباد کاروں کو ٹیکسوں کی ادائی میں چھوٹ دی جائے گی۔