جمعه 15/نوامبر/2024

سیکیورٹی تعاون

تحریک فتح ہمیں ‘سیاسی سمجھوتے’ کی طرف گھیسٹنا چاہتی ہے: ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فتح موومنٹ ہمیں (اسرائیل کے ساتھ) سیاسی سمجھوتے کی طرف گھسیٹنا چاہتی ہے مگر حماس نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ہم دشمن کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، کیونکہ سیاسی سمجھوتے کی پوری عمر مسلسل ناکامیوں سے عبارت ہے اور پوری فلسطینی قوم اجتماعی طور پرسمجھوتے کو مسترد کرچکی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے اسرائیلیوں‌کے ساتھ ملاقاتیں ‌شروع کر دیں

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور تمام روابط بحال کرنے کے اعلان کے بعد فریقین کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

حماس کا فلسطینی اتھارٹی پر دبائو کے لیے گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما وصفی قبہا نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کی بحالی کے اعلان کے بعد فلسطینی اتھارٹی پر قومی اور سیاسی سطح پر دبائو ڈالا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو فیصلہ تبدیل کرانے کے لیے اس پر دبائو ڈالا جانا چاہیے اور دبائو ڈالنے کے لیے پریشر گروپ قائم کیا جائے جس میں فلسطینی قوتوں کو شامل کیا جائے۔

اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون جرم، فیصلہ واپس لیا جائے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کی بحالی کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو 'جرم' قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی عوام کو اسرائیل کے خلاف لڑنے کی مکمل آزادی فراہم کرے

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی پر ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ جاری اس کے سیکیورٹی تعاون کےخاتمے پر زور دیا ہے۔ حماس نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ غرب اردن میں عوام اور مزاحمتی قوتوں کو قابض دشمن کے خلاف لڑنے کی آزادی فراہم کرے تاکہ فلسطینی نصرت القدس اور الاقصیٰ کی جنگ لڑ سکیں۔

‘باری باری گرفتاری’ اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون کی بدترین شکل!

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس کی طرف سے بار بار اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون سمیت دیگر شعبوں میں مکمل بائیکاٹ کے اعلان کے علی الرغم فلسطینیوں کی بلا جواز گرفتاریاں جاری ہیں۔ یہ گرفتاریاں صہیونی ریاست کے ساتھ سیکیورٹی اور فوجی تعاون کی بدترین شکل ہیں کیونکہ صہیونی فوج اور عباس ملیشیا نے معصوم فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے باریاں مقرر کررکھی ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے باہمی تعاون کے خلاف سوشل میڈیا مہم

فلسطین میں سماجی کارکنوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں اور عباس ملیشیا کے صہیونی فوج کے ساتھ تعاون کے خلاف آج سے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی سیکیورٹی تعاون کے امتحان میں کامیاب رہی

اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس ادارے'امان' کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے امتحان میں کامیاب رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام شہروں میں اسرائیلی فوج کے چھاپے اور فلسطینی ملیشیا کی چھاپہ مار کارروائیاں خود فلسطینی اتھارٹی کے اپنے مفاد میں ہیں۔

‘عباس ملیشیا’ دلال بن گئی، مزاحمتی ہیرو کی تلاش میں قابض فوج کی معاونت

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر محمود عباس کے ماتحت فلسطینی پولیس اسرائیلی فوج کےساتھ مل کرہفتے کے روز مزاحمتی حملے میں دو یہودیوں کو جہنم واصل کرنے والے فلسطینی کو تلاش کررہی ہے۔

فلسطینی پولیس کا رام اللہ میں بم ناکارہ بنانے کا دعویٰ

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک بم ناکارہ بناتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔