
‘سیکٹر سسٹم’ کا خاتم، رام اللہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد!
پیر-12-اگست-2019
حال ہی میں جب اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الحمص کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا وحشیانہ آپریشن شروع کیا تو اس پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بہ ظاہر حوصلہ افزاء رد عمل سامنے آیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے وادی الحمص میں مکانات کی مسماری پراپنے ردعمل میں کہا کہ وادی الحمص اوسلو معاہدے کی تقسیم کے تحت سیکٹر'اے' میں واقع ہے مگرآج کے بعد ہم تمام سیکٹرسسٹم کا معاہدہ ختم کرتے ہوئے پورےغرب اردن کوایک ہی سیکٹر میں تبدیل کرے گی۔