جمعه 15/نوامبر/2024

سیکورٹی فورسز

غزہ میں سیکیورٹی فورسز کی ہنگامی مشقوں کا پیغام!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رواں ہفتے وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے مشقیں شروع کیں۔ ان مشقوں کا مقصد صہیونی دشمن کی طرف سے کسی بھی قسم کی متوقع اور اچانک جارحیت سے نمٹنے کے لیے دفاعی انتظامات اور تیاریاں کرنا ہے۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں ہوئیں ہیں جب دوسری جانب قابض دشمن اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کےدرمیان دماغی وار بھی جاری ہے۔

دشمن کی اچانک جارحیت سے نمٹنے کے غزہ میں سیکیورٹی فورسز کی مشقیں

قابض صہیونی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پراچانک چڑھائی کی صورت حال کے تناظر میں فلسطینی سیکیورٹی اداروں نے مشقوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

غزہ کے تین ہزار اہلکاروں کو سیکیورٹی فورسز میں شامل کرنے کا فیصلہ

فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پچھلی حکومت کے دور میں بھرتی ہونے والے 3 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کونئی حکومت کی سیکیورٹی فورسز میں شامل کیا جائے گا۔