اسرائیلی پابندیوں کے باعث25 فلسطینی بیرون ملک سفر سے محروم
اتوار-5-فروری-2017
اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے25 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’الکرامہ‘ پر روکا گیا۔