اسرائیل غرور خاک میں ملانے والا فلسطینی ہواباز سیف اللہ اعظم کون تھا؟
منگل-16-جون-2020
"فلسطین میرا وطن اور میری محبت ہے"۔ یہ الفاظ ایک بنگالی نژاد پاکستانی پائلٹ سیف اللہ اعظم کے ہیں جس نے آج سے 53 برس قبل اسرائیل کی طرف سے فلسطین اور عرب ممالک پر حملے کے جواب میں قابض صہیونی ریاست کو دن میں تارے دکھا دیئے تھے۔ پاکستانی پائلٹ سیف اللہ اعظم نے فلسطینی قوم، عرب عوام اور مسلمانان اسلام کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار عملی طورپر اس جنگ میں حصہ لے کر کیا۔