
عالمی ادارے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیاں روکیں: ملائیشیا
بدھ-20-اپریل-2022
ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے منگل کے روز اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دنیا کے بڑے عالمی اداروں سےمطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف جاری اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کو روکیں۔