عرب اسرائیل جنگ میں پاکستانی پائلٹ کا وہ اعزاز جو آج تک قائم ہے
اتوار-18-جون-2023
آج سے 56 سال پہلے پانچ جون 1967 کو دوسری عرب اسرائیل جنگ شروع ہوئی جو صرف چھ روز تک جاری رہی۔ مصر، اردن، شام اور عراق نے اس جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا۔ اس جنگ کے نتیجے میں اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں، غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے جس میں مشرقی بیت المقدس کا علاقہ بھی شامل تھا اس پر قبضہ کر لیا۔