جمعه 15/نوامبر/2024

سیاسی گرفتاری

عباس ملیشیا نے رہائی کے دو روزبعد فلسطینی معلمہ دوبارہ گرفتار کرلی

عباس ملیشیا نے تحفیظ القرآن مدرسے کی ایک معلمہ اور قاریہ آلاء البشیر کو 34 روز تک حراست میں رکھنے اور رہائی کے دو روز بعد دوبارہ حراست میں‌لے لیا۔

سیاسی گرفتاریاں انتقامی ذہنیت اور آمرانہ پالیسی کا شاخسانہ ہیں: قبھا

فلسطین کے سابق وزیر نے فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس کے ہاتھوں غرب اردن میں سیاسی رہ نماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کو سنگین جرم قرار دیا ہے۔

جنین کے ڈائریکٹر زکواۃ اور ان کے نائب کی فوری رہائی کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس نے حال ہی میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے محکمہ زکواۃ کے ڈائریکٹر احمد سلاطنہ اور ان کے نائب ابراہیم جبر کو حراست میں لے لیا تھا جس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

عباس ملیشیا نے مزید پانچ فلسطینی شہری حراست میں لے لیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں پانچ شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسلامی جہاد کا اپنے اسیر رہ نماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے رام اللہ میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جماعت کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد نے سیاسی بنیادوں پر کارکنوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ بند کرنے اور تمام گرفتار سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جلاد صفت عباس ملیشیا کے فلسطینی شہریوں پر378 حملے

فلسطینی شہریوں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں ایک طرف قابض صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے اور دوسری طرف قوم کے پیسوں پر پلنے والے فلسطینی اتھارٹی کے جلاد صفت غنڈہ گرد عناصر فلسطینیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کارکنوں تشدد، فلسطینی اتھارٹی کے مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم نام نہاد فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں سیاسی کارکنوں پر حراستی مراکز میں وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عباس ملیشیا کا فلسطینی طلباء کا تعاقب جاری، مزید دو طالب علم گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں تعینات فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس کی طرف سے اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے طلباء کا تعاقب بدستور جاری ہے۔

سابق اسیرکے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کے شرکاء پرعباس ملیشیا کا تشدد

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں سابق اسیر کے استقبال میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب پرحملے، توڑپھوڑ اور شرکاء پر بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کرے:اسلامی جہاد

فلسطین کی مزاحمتی اور سیاسی جماعت اسلامی جہاد نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی ناروا پالیسی پر فلسطینی اتھارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جماعت نے فلسطینی اتھارٹی پر تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرنے اور سیاسی بنیادوں پر گرفتار کارکنوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔