
صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف صحافتی برادری سراپا احتجاج
اتوار-13-اگست-2017
فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پانچ سینیر صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف غرب اردن میں رام اللہ اتھارٹی اور عباس ملیشیا کے خلاف صحافتی برادری کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے زیرحراست صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔