جمعه 15/نوامبر/2024

سیاسی گرفتاریاں

سیاسی بنیادوں پر گرفتار فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی کےماتحت سیکیورٹی اداروں کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر گرفتار سیاسی کارکنوں کی رہائی کےلیے مطالبہ جاری ہے۔

غرب اردن میں ’فلاحی نیٹ کے خلاف‘ اتھارٹی اور صہیونی متحد

فلسطین میں سنہ 2006ء کے پارلیمانی انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی غیرمعمولی کامیابی نے مغربی انٹیلی جنس اداروں بالخصوص امریکی اور صہیونی ریاست کے سیکیورٹی اداروں کو ہلا کررکھ دیا۔ مغرب، فلسطینی اتھارٹی، اسرائیل اور امریکیوں نے غزہ کی ناکہ بندی کے ساتھ غرب اردن میں بھی فلاحی شعبے کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ غرب اردن میں حماس کے زیراہتمام چلنے والے فلاحی اداروں پر انتقام کی تلوار چلائی گئی جس کے نتیجے میں مالی طور پرغیرمستحکم اور نادار خاندانوں کی بڑی تعداد امداد سے محروم ہوگئی۔ دسیوں فلاحی ادارے بند کردیے گئے یا ان کی امداد روک کر حماس کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

طولکرم: عباس ملیشیا نےحماس کے چھ کار کن حراست میں لےلیے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بتایا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں عباس ملیشیا نے جماعت کے کارکنان سمیت چھ سیاسی کارکن گرفتارکرلیے۔

عباس ملیشیا نے نابلس سے تین سگے بھائی گرفتار کرلیے

فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت ملیشیا نے ایک کارروائی کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے عسکر الجدید کیمپ سے تین سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

عباس ملیشیا کی غرب اردن میں طلباء کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کی ماتحت سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا ہے۔

عباس ملیشیا کی تحویل میں چار فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں موجود چار فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

غرب اردن: اسلامی جہاد کے رہ نماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اسلامی جہاد کے رہ نماؤں اور کارکنان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف صحافتی برادری سراپا احتجاج

فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پانچ سینیر صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف غرب اردن میں رام اللہ اتھارٹی اور عباس ملیشیا کے خلاف صحافتی برادری کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے زیرحراست صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی آمرانہ پالیسی، رام اللہ میں یوتھ کانفرنس پر پابندی

نام نہاد فلسطینی اتھارٹی نے جمہوریت دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک تنظیم کی جانب سے اعلان کردہ یوتھ کانفرنس کا انعقاد روک دیا جس پر فلسطینی عوامی حلقوں میں سخت غم وغصہ کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی سے تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی سے جیلوں میں ڈالے گئے تمام سیاسی کارکنوں کی عید پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔